حادثہ پیش آتے ہوناور اور بھٹکل تعلقہ کے اعلیٰ پولیس افسران بھی جائے واردات پر پہنچے اور اہم شاہراہ پر سواریوں کی نقل وحمل مکمل طور پر بند کردی اور ایک بڑے حادثہ سے بچنے کے لیے اطرف کے گھروں کو خالی کرایا ۔ ملحوظ رہے کہ گذشتہ دو سالوں سے اکتراکنڑا ضلع میں ٹینکر کے الٹنے کی وارداتیں منظر عام پر آرہی ہیں جس سے عوام ٹینکر کی رفتار کو لے کر تشویش میں ہیں اور اعلیٰ افسران پر اس پر روک لگانے کی مانگ کررہے ہیں ۔ یادرہے کہ اس سے قبل یکم اکتوبر 2015 ء کو کمٹہ تعلقہ کے برگی علاقے میں ایک گیس ٹینکر الٹنے سے گیس رس گئی تھی جس سے قریب آٹھ افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے جبکہ کئی ایک زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس حادثہ سے پہلے اور بعد میں گیس ٹینکر کی الٹنے کی وارداتیں سامنے آچکی ہیں۔ کمٹہ تعلقہ کے دیواگی علاقے میں 2؍ فروری 2014 ء کو ، 12؍ جنوری 2016 ء کو یلاپور میں ، 6؍ فروری 2016 ء کو بھٹکل تعلقہ کے شرالی میں اور 12؍ فروری 2016 ء کو کاروار تعلقہ کے چاندیا نامی علاقے میں گیس ٹینکر اہم شاہراروں پر الٹ گئیں تھیں۔
Share this post
