منکی کے نوجوانوں کو بلیک میل کرنے والا جعل ساز ’’اشفاق آرمار‘‘گرفتار

اس جعل ساز کے ہاتھوں دھوکہ کھانے والے ایک مقامی نوجوان نے فکروخبر کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ کچھ دن قبل ایک شخص خود کو دہلی کے کسٹم آفسر کے روپ میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ گولڈ اسمگلنگ اور دیگر شکایات کی وجہ سے ان کا نام بلیک لسٹ میں آیا ہے، پاسپورٹ ضبط کرلیا جائے گا۔ پھر اس نے کئی ساری باتیں کہنے کے بعد کہا کہ اس طرح شہر کے 35افراد کے نام بلیک لسٹ میں ہیں، شروع دن سے ہی اُس پر شک تھا، ایک گھنٹے کے ملاقات کے بعد فون پر رابطہ کرنے کی بات کہہ کر وہ دھوکہ باز روانہ ہوگیا۔ پھر ایک گھنٹے بعد فون سے رابطہ کرتے ہوئے اکیلے میں مل کر معاملہ حل کرنے کی بات کہی،اُس پر جواب دیا گیا کہ وکیل کے ساتھ پولس تھانے میں قانونی کارہ جوئی کی جائے۔ اس پر دھوکہ باز آفسر نے کہاکہ وکیل اور پولس کی کوئی ضرورت نہیں معاملہ ایسے ہی حل کرلیں گے، پھر ا س کے بعد اُس نے 50ہزار کا مطالبہ رکھا اور پھر اس طرح مقامی ایک حوالدار کو تین ہزار اور دھوکہ باز آفسر کو پچیس ہزار روپئے ادا کئے، اس کے بعد پھر اُس شخص نے مزید روپیوں کامطالبہ کیا۔
ملحوظ رہے کہ منکی کے کئی نوجوانوں کوا س طرح پھنسا کر پاسپورٹ کے ضبط کرنے اور دیگر دھمکیوں کی وجہ سے پریشان مقامی نوجوانوں نے اس کی نقل و حرکت پر شک و شبہ کرتے ہوئے آج موقع پاکر منکی پولس تھانے میں مذکورہ ملزم کے خلاف دھوکہ بازی کا مقدمہ درج کیا ہے اور ملزم پولس کے حراست میں ہے ۔ 
یاد رہے کہ مذکورہ ملزم کے خلاف شہر بھٹکل میں کئی جرائم میں ملوث ہونے کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ اس دھوکہ باز نے جعلی شناختی کارڈمیں اپنا فوٹو چسپاں کرکے ’’اشوک شرما ‘‘ کا نام درج کیا ہے ، اور عہدے کے طور پر ڈپنی ڈائرکٹر لکھا گیا ہے ۔ گورنمنٹ آف انڈیا کے ذیل میں ریوینیو ڈپارٹمنٹ اور ڈائرکٹوریٹ آف انٹلی جنس نیو دھلی درج ہے، ملزم سے ضبط شدہ جعلی دستاویزات میں سے ایک خط ریوینیو انٹلی جنس سے جاری کی گئی ہے۔ جس میں تاریخ10فروری ہے۔ اور اس میں نجیب شاہ کی جانب سے اشوک نامی شخص سے رپورٹ مانگی ہے جس میں تذکرہ کیا گیا ہے کہ بھٹکل ، مرڈیشورم اور منکی جو کہ کرناٹک کے علاقے ہیں یہاں غیرقانونی سونے کی برآمدگی زوروں پر ہے، فوری اس کی تحقیقات کرتے ہوئے رپورٹ پیش کی جائے۔ اس منکی نوجوان جن سے ملزم نے روپئے اینٹھا ہے اس کے بدل دی گئی تحریری بھی یہاں فکروخبرکے حوالے کی گئی ہے۔ عوام کا ماننا ہے کہ مذکورہ ملزم نہ جانے کتنے علاقوں میں اسطرح لوگوں کو دھوکہ دیا ہوگا۔ پولس نے یقین دلایا ہے کہ اس سلسلہ میں مکمل چھان بین کی جائے گی۔

Share this post

Loading...