بھٹکل 03؍ جون 2021(فکروخبرنیوز/نمائندہ فکروخبر تعظیم ندوی) کوویڈ 19کے موجودہ حالات میں ہر کوئی پریشان ہے خاص کر درمیانی طبقہ اور اس سے نچلے حصے کے لوگ بے انتہا پریشان حال ہیں،ایسے حالات میں ہمیں چاہیے کہ ان کمزور اور مستحق لوگوں کی حتی المقدور مدد کے لئے سامنے آئیں۔
ان باتوں کا خیال منکی کی معروف شخصیت اور تاجر جناب ابومحمد مختصر صاحب نے کیا۔
موصوف نے منکی سرکاری اسپتال کو آکسیجن سلنڈر اور مختلف قسم کی دوائیاں عطیہ کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آشا کارکنان کی ضرورت کا خیال رکھتے ہوئے ماسک، سنیٹایزر، ہینڈ واش، فیس شیلڈ، تھرما میٹر وغیرہ بھی مقامی انتظامیہ کے حوالے کیا۔
جناب مختصر ابومحمد صاحب کے قریبی ساتھی جناب شیرور محمد میران MM House کے توسط سے بھی ایک عدد اکسیجن کانسنٹریٹر کو بھی یہاں پیش کیا گیا۔
دوسری جانب مختصر ابو محمد صاحب کی جانب سے کورونا کی دوسری لہر کے چلتے پیشگی اقدامات کے طور پر آکسیجن سلنڈر بھی یہاں کے مرکزی ادارہ جماعت المسلمین کے حوالے کیے گئے۔ اس موقع پر چیف قاضی مولانا شکیل صاحب سکری ندوی نے موصوف کے اس اقدام پر مباکباد پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار فرمایا،مرکزی ادارے نے جہاں موصوف کے اس اقدام پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے مستقبل میں بھی ضرورت کی اشیاء انتظام کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
Share this post
