منکی : کورونا کی دوسری لہر کے دوران مختلف اندازمیں خدمات انجام دینے والے افراد کی ستائش

:17 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع)منکی میں کویڈ 19 کی دوسری لہر کے دوران جماعت المسلمین ومنکی مسلم خلیج کونسل کے زیر سرپرستی چلنے والے میڈیکل کیمپ ، ویکسینیشن مہم ، تربیتی پروگرام ، پورے منکی کا سروے (بیمار افراد کی نشان دہی) وغیرہ کے کاموں میں اپنی خدمات انجام دینے والے افراد کی آج یوم آزادی کے موقع پر منکی کے الہلال اسکول میں یہاں کی انتظامیہ کی جانب سے شال پوشی کی گی اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ، مقررین نے خدمات کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کے ساتھ خوب دعائیں بھی دی۔

اس موقع پر جماعت المسلمین کے ذمہ داران سمیت اسکولی بچوں کے سرپرست حضرات موجود تھے۔

Share this post

Loading...