منکی کے سرکاری اسپتال میں جاری ہے کورونا ٹیکہ کاری ، آج 290 افراد نے لی ویکسین

ہوناور 09؍جون 2021(فکروخبرنیوز / تعظیم قاضی) قصبۂ منکی کے سرکاری اسپتال میں کورونا ٹیکہ کاری جاری ہے۔ پیر کے روز سے شروع ہونے والے اس ٹیکہ کاری مہم سے لوگ روز فائدہ اٹھارہے ہیں۔ مقامی ڈاکٹر کے مطابق کورونا ٹیکہ کاری کے تعلق سے لوگوں میں بیداری پیدا ہوگئی ہے اور لوگ جوق در جوق آکر ٹیکہ لگارہے ہیں۔

اپنے معاشی سفر کو لے پریشان نظر آرہے این آر آئیز نے بھی ویکسین سینٹر پہنچ کر کورونا ویکسین لی۔ ایک محتاظ اندازے کے مطابق ان کی اکثریت کورنا  ٹیکہ لگا چکی ہے۔ ان کے علاوہ اٹھارہ سال سے پینتالیس سال اور اس سے متجاوز عمر کے افراد بھی کورونا کا ٹیکہ لگا رہے ہیں۔ آج اٹھارہ سال سے زائد عمر کے 84 افراد اور پینتالیس سال سے زائد عمر ے 206 افراد نے ٹیکہ لگایا۔

ویکسینیشن سینٹر کے باہر عوام کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور آسانی کے ساتھ ویکسینیشن کا عمل مکمل کیا جاسکتا ہے۔

Share this post

Loading...