جدہ29؍اکتوبر2022(فکروخبرنیوز/تعظیم قاضی ندوی) کل 28 اکتوبر بروز جمعہ سعودیہ عربیہ کے مشہور شہر جدہ کے خوبصورت استراحہ میں منکی کمیونٹی جدہ کی جانب سے ایک دن کا تفریحی پروگرام منعقد کیا گیا اور تفریح کے ساتھ ساتھ بعد نمازعشاء ایک خوبصرت پروگرام بھی منعقد ہوا ۔
حافظ عبادہ سکری کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا،مولوی تعظیم قاضی ندوی نے بہترین نوائطی نعت پیش کی جس کے بعد کمیونٹی کے جنرل سکریٹری جناب حاجیکا خلیل صاحب نے مرکزی ادارہ جماعت المسلمین منکی کے چیف قاضی مولانا شکیل احمد صاحب سکری ندوی و وطن عزیز سے تشریف فرما علمائے کرام ،جدہ اور دیگر جگہوں سے تشریف لانے والے مہمانوں کی خدمت میں استقبالیہ پیش کیا۔
مولانا شکیل صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ رزق حلال کی تلاش میں یہاں آنے پر دعاؤں کے ساتھ ساتھ مبارکباد بھی پیش کی ، مولانا نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ آپ اس سرزمین پر ہیں جس کی بڑی اسلامی تاریخ ہے ، مولانا نے یہاں کے ممبروں کی خدمات کا اعتراف اور یہاں سے کی جانے والی کوششوں کا تزکرہ کرتے ہوئے بھی کمیونٹی کے اولین دور کو بھی یاد کیا۔
مولانا مذکر احمد صاحب کٹنگری ندوی نے پروگرام کی صدارت کی مولانا نے اپنا صدارتی خطبہ بھی پیش کیا ،مولانا نے کہا کہ حلال رزق کی تلاش میں اپنے گھروں سے نکلنے پر اس کے فضائل بھی بیان کئے، مولانا مزمل صاحب کٹنگری ندوی نے بھی اپنے تائثرات پیش کئے۔
مدرسہ رحمانیہ منکی پر لکھا ہوا مولانا صابر صاحب ساوڑا ندوی کا خوبصورت کلام (اس نظم کے اندر ہمارے اسلاف کا بھی تزکرہ ہے ) مولوی تعظیم قاضی ندوی نے نرالے انداز میں پیش کیا جس کو تمام حاضرین نےبے حد پسند کیا۔
اخیر میں مولوی عبادہ سکری کی دعا پر جلسے کا اختتام ہوا۔
اسٹیج پر منکی کمینٹی جدہ کے صدر اول عابدہ عبد الستار صاحب ، جنرل سکریٹری حجیکا خلیل صاحب ، سکریٹری جناب صداقت کڑپاڑی صاحب ، نائب سکریٹری جناب ساوڑا جنید صاحب وغیرہ بھی موجود تھے۔
جملہ حاضرین کے لیے پرتکلف عشائیہ کا انتظام کیا گیا تھا۔
Share this post
