منکی: ادارہ اہلِ منکی کی جانب سے معصوم روزہ داروں میں انعامات کی تقسیم ، بچوں میں موسیٰ ابن مدثر قادرا اور بچیوں میں نمیرہ بنت ناہید حاجیکا کو ملا اس سال کا معصوم روزہ دارکا خطاب

منکی 22؍مئی 2021(فکروخبرنیوز) رمضان کا مبارک مہینہ اپنے ساتھ اللہ کی ایسی رحمتیں لے کر نازل ہوتا ہے کہ اس سے بڑوں کے ساتھ بچے بھی اس سیمستفید ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رمضان کے دنوں میں معصوم بچوں کے روزہ رکھنے سے معاشرے میں بے پناہ خوشی کا احساس دیکھا جاتا ہے، بچوں کے روزہ رکھنے میں ان کے والدین کی حوصلہ افزائی کا بھی خاص عمل دخل ہوتا ہے اور والدین اپنے بچوں کی تربیت اس انداز سے کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ بچوں میں روزہ رکھنے اور ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی بھی جگہ جگہ سے خبریں موصول ہوتی رہتی ہے۔
رمضان کا مبارک مہینہ تھا،اس وقت شدید گرمی کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا،گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے لوگوں کے لئے روزہ رکھنا مشکل ہورہا تھا لیکن ایسے حالات میں چھوٹے چھوٹے بچے بھی روزہ رکھ رہے تھے۔ یہ واقعی قابل تحسین ہے اور یہ ننھے بچے مبارکباد کے مستحق ہیں۔
ننھے روزداروں میں ان کے والدین کی صحبت کا بھی خاص اثرہوتاہے۔ کیونکہ وہ والدین جن  کے گھروں کا ماحول اسلامی ہوتا ہے وہ والدین اپنے بچوں کو روزہ رکھنے اور عبادت کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان بچوں کو اس طرح کے عبادات کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔
گرم ہوائیں اور بھوک و پیاس کی شدت بھی ان معصوم روزہ داروں کے حوصلے پست نہیں کرپاتے۔ 
معصوم روزہ دار کے والدین کا کہنا ہے کہ شدت کی گرمی اور بھوک و پیاس کے سبب انہوں نے  بہت سمجھانے کی کوشش کی تاکہ وہ روزہ ترک کردے لیکن انھوں نے روزہ توڑنے سے صاف انکار کر دیا۔ مزکورہ بچوں کے اس دینی جذبہ کو دیکھ کر خاندان کے افراد بہت خوش ہیں۔
فکروخبر کے منکی کے نامہ نگار اور ادارہ اہلِ منکی کے اہم ذمہ دار مولوی تعظیم قاضی ندوی نے ہمیں اس کے مقاصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہم عبادتوں میں بچوں کو شوق دلائیں کیونکہ اگر یہی بچے اپنے بچپن میں عبادتوں میں انہماک پیدا کریں تو بڑے ہوکر وہ اس کا اہتمام کریں گے اور معصوم روزہ داروں کے درمیان انعامات تقسیم کرتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ان کا اصول یہ ہے کہ بچوں کے لیے ایک انعام ہوتا ہے اور بچیوں کے لیے ایک۔ اور عمر میں جو سب سے کم ہوگا اس کے لیے یہ انعامات دیئی جاتے ہیں۔ 


اہل منکی معصوم روزہ دار ایوارڈ 2021
پوری بستی(منکی) کے اندر اپنی عمر کے اعتبار سے سب سے چھوٹا بچہ جس نے رمضان کے پورے پورے روزے رکھے موسیٰ ابن مدثر قادرا

پوری بستی(منکی) کے اندر اپنی عمر کے اعتبار سے سب سے چھوٹی  بچی جس نے رمضان کے پورے پورے روزے رکھے نمیرہ بنت ناہید حاجیکا۔
سابقہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی اعلان کے مطابق  ادارہ اہل منکی کی جانب سے اِن کو معصوم روزہ دار کا ایوارڈ دیا گیا۔
موسیٰ ابن مدثر قادرا کی عمر چار سال ہے اور ان شاء اللہ آئندہ سال مدرسہ رحمانیہ منکی میں وہ داخلہ لے گا۔
ایوارڈ پانے والی نمیرہ بنت ناہید حاجیکا کی عمر پانچ سال ہے اور ان شاء اللہ آئندہ سال وہ المؤمنات پبلک اسکول میں داخلہ لے گی۔

Share this post

Loading...