بتایا جارہا ہے کہ تین افراد موقعۂ واردات پر ہلاک ہوگئے ، دوافراد نے بھٹکل سرکاری اسپتال میں دم توڑدیا جبکہ دو افراد منیپال اسپتال لے جانے کے دوران ہلاک ہوگئے۔ کئی زخمی افراد کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں طبی امداد کے بعدکنداپور ، منیپال اور اڈپی منتقل کیا گیا ہے جہا ں کئی ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹیمپو کے پرخچے اڑگئے اور اس میں سوار چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی بھٹکل ڈی وائی ایس پی شیوا کمار اور ہوناور پولیس تھانہ کے افسران جائے واردات پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں اپنا تعاون پیش کیا۔ منکی کے نوجوانوں میں اس سلسلہ میں آگے رہے اور پولیس اور دیگر لوگوں کا کافی ساتھ دیا۔ مریضوں کے بھٹکل سرکاری پولیس تھانہ پہنچ کرشہر کے نوجوان کی ایک بڑی تعداد سرکاری اسپتال پہنچی اور مریضوں کو کنداپور اور اڈپی منتقل کرنے میں تعاون دیا۔ منکی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
