منکی اہم شاہراہ ایک بار پھر انسانی خون سے لہولہان

زخمیوں کی شناخت ریکھا (28) ناگیشری(6) دیشا (5) دشینی(3) شرتھ (35) شنکر (30) دلیپ (20)مقیم ہلدی پوری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ یہ اطلاع القصیم اسپورٹس اینڈ سوشیل کلب منکی نے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رکشہ پر سوار لوگ شرالی اور مرڈیشور کے بیچ میں واقع تارا مکی نامی دیہات کو ہوکر واپس ہلدی پور لوٹ رہے تھے کہ تیز رفتار اومنی رکشہ سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں پر ان کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔ آٹو ڈرائیور شرتھ (35) کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ 

Share this post

Loading...