اس دوران متعلقہ افسران بھی موقعہ پر پہنچ گئے اورخدشہ ظاہر کیا کہ بھاری مقدار میں بارش کے بعد جمع پانی کی وجہ سے یہ خالی جگہ سرنگ کی شکل اختیار کی ہے اس کے علاوہ دوسری کوئی وجہ نہیں بن سکتی، اور یہیں پر پانی جمع ہوگیا لیکن علاقے کے عوام نے افسران کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ ممکن ہے یہ پرانہ راستہ ہویا پھر یہ سرنگ کسی اور جگہ کو جوڑتا ہو، لہٰذا تحقیق کرتے ہوئے کام کو آگے بڑھایا جائے۔دلچسپ بات یہ ہے اورعوام کے امکانات کو پختگی اُس وقت ملتی ہے کہ سرنگ میں کثیر مقدار میں پانی کہاں سے جمع ہورہا ہے اور یہ کس طرف کوجارہا ہے اس کا پتہ ابھی تک نہیں چل پایا ہے۔
Share this post
