منکی29؍فروری2024(فکروخبرنیوز) منکی اہم شاہراہ پر آج پیش آئے سڑک حادثہ میں بس کی زد میں آنے سے ماں اور بیٹی ہلاک ہوگئیں۔
مہلوک ماں کی شناخت سویتا راجو اچاری (40) اور اس کی بیٹی انکیتا (17) کی حیثیت سے کرلی گئی۔
خبروں کے مطابق ماں اور بیٹی اسکوٹی پر سوار منکی اہم شاہراہ کو پارکررہے تھے اس دوران ان کی اسکوٹی بس کی زد میں آگئی ، بس ڈرائیور نے انہیں بچانے کی پوری کوشش لیکن اس میں اسے کامیابی نہیں ملی۔ شدید زخمی حالت میں فوری طور پر انہیں بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا مگر علاج کارگر نہ ہوسکا۔
Share this post
