کاروار پل حادثہ کے بعد آئی آر بی پر برس پڑے منکال وائیدیا

کاروار08؍اگست 2024 (فکروخبرنیوز) کالی ندی پر تعمیر شدہ پل حادثہ کا شکار ہونے کے بعد ضلع انچارج وزیر منکال وائیدیا نے اس کے لیے آئی آر بی کمپنی اور این ایچ اے آئی کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ انہوں نے جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس حادثہ کے لیے سیدھے طور پر آئی آر بی ذمہ دار ہے ، کیونکہ ان کا کام صرف ٹول وصولی کا رہ گیا ہے۔ ہم نے اس سلسلہ میں جتنی کوششیں ہوسکتی ہیں کیں۔ میں نے ان کے خلاف آواز اٹھائی یہاں تک ریاستی حکومت کی طرف سے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر لوگوں کے لیے درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا لیکن مرکزی حکومت اس سلسلہ میں کسی بھی طرح کے اقدامات نہیں کررہی ہے۔ اس کے لیے عوام انہیں ضرور سبق سکھائے گی۔ موجودہ توسیعی مرحلہ کے کام پر انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک کلومیٹر تک کہیں پر بھی ان کی جانب سے تعمیر کردہ سڑک درست ہو تو مجھے دکھائیے۔ ہر جگہ گڈھے پڑے ہوئے ہیں ، اور ہمیں بھی سفر کرنے کے لیے خوف محسوس ہورہا ہے ،  ہم نے ایف آئی آر درج کیں ، اب بی جے پی حکومت اس کے لیے فیصلے کرلیں ، انہوں نے اس سلسلہ میں کانگریس کی جانب سے کی گئیں کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور پوری حکومت کاروار پہنچی اور انہوں نے اہم شاہراہ 66 پر عوام کے لیے درپیش مسائل سے مرکزی حکومت کو آگاہ کیا اور ہم نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ کہاں کام اچھا نہیں ہوا ہے؟ اور اس کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی سفارش کی ، اب فیصلہ ان پر ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں؟؟

Share this post

Loading...