منکال وائیدیا نے کوویڈ کی وجہ سے اپنے والدین کو کھونے والے بچوں کی تعلیم کا خرچ برداشت کرنے کا کیا اعلان

بھٹکل 06؍ جون 2021(فکروخبرنیوز) سابق رکن اسمبلی منکال وائیدیا اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے معروف ہیں۔ رکن اسمبلی کے دور میں بھی انہوں نے ہمیشہ غریبوں کی مدد کے لیے اپنے آپ کو پیش کیا تھا اب کوویڈ کے حالات میں بھی انہوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ لوگوں کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ 
آج سرکاری اسپتال پہنچ کر سابق وزیر انچارج آر وی دیش پانڈے کی جانب سے عطیہ کردہ میڈیکل سے جڑی اشیاء کو انتظامیہ کے حوالے کرنے کے بعد ایک بڑا اعلان کیا جس کو سبھی طبقہ کے افراد قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ کوویڈ کی وجہ سے جو اپنے والدین کو کھوچکے ہیں ان کی تعلیم کا بندوبست وہ اپنی طرف سے برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک پنشن کی صورت میں جو رقم مجھے مل رہی ہے وہ میں نے اب تک حاصل نہیں ہے۔ اسے جلد ہی حاصل کرنے کے بعد سماجی کاموں میں اسے صرف کیا جائے گا۔ 

Share this post

Loading...