منکال وائدیا کی ہار کی کیا ہیں وجوہات .....؟؟

 

بھٹکل 17؍ مئی 2018 (فکروخبرنیوز) بھٹکل اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر انتخابات لڑنے والے منکال وائیدیا کی شکست کو لے کر طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔ اس شکست پر تبصرہ نگار اپنے اپنے خیالات کے مطابق تبصرے کررہے ہیں اور منکال وائیدیا کی ہار کے کئی اسباب بیان کررہے ہیں۔ ہار کی وجوہات میں نمایاں طور پر منکال وائیدیا کی تنظیم بتائی جارہی ہے ۔ سوشیل میڈیا پر یہ بات پھیلائی جارہی ہے کہ منکال وائدیا کی تنظیم آمد اور وہاں پھولوں کے ہار پہنائے جانے کے بعد ہندو تنظیموں نے اسی بات کو لے کر افواہوں کا بازار گرم کیا اور منکال وائدیا کو شکست سے دوچار کرانے کے لیے نت نئے حربے استعمال کیے۔ کنڑا اخبار کے مطابق تنظیم میں منکال کی آمد کے موقع کی وائرل ویڈیو دکھا کر نوجوانوں نے ہندوؤں کے ووٹ حاصل کرنے کاذریعہ بنایا۔ عوام کے درمیان طرح طرح افواہیں پھیلائی گئیں اور منکال وائدیا سے لوگوں کو بیزار کرنے لگے۔ ان افواہوں سے پریشان ہوکر منکال وائدیا نے بھی صفائی دی اور قسم کھاتے ہوئے اس سب باتوں کی تردید بھی کی لیکن یہ زہر اتنا خطرناک تھا کہ منکال وائدیا کی جانب سے صفائی دینے کے باوجود بھی ان کے ذہنو ں میں بٹھائی گئی باتیں نہیں نکل سکیں۔

Share this post

Loading...