کاسرگوڈ 30/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز) اپنے پارٹی لیڈران سے ترش لہجے میں بات چیت کرنے کی تصاویر اپنے کیمرے میں قید کرنے والے صحافی کو زدوکوب کیے جانے کے ساتھ ساتھ اس کے کیمرے کو بھی نقصان پہنچائے جانے کی خبر ذرائع سے موصول ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بی جے پی نے رویش تنتاری کنٹار نامی شخص کو ضمنی انتخابات کے لیے بطورِ امیدوار کے منتخب کیا تھا لیکن اس نے اپنی ذمہ داری ٹھیک سے ادا نہ کرنے کی وجہ سے پارٹی اراکین اس سے نا خوش تھے۔ اسی بات کو لے کر ہوساانگڈی میں منعقدہ پارٹی میٹنگ میں اراکین نے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس دوران ایک صحافی میٹنگ کی تصاویر اپنے کیمرے میں قید کررہا تھا تو مشتعل افراد نے اسے زدوکوب کرتے ہوئے اس کے کیمرے کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ منجیشور پریس کلب اور کاسرگوڈ ضلع کی صحافیوں کی کمیٹی نے اس واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے۔
Share this post
