منجیشور :07؍اگست2018(فکروخبرنیوز) غیر قانونی شراب کے دھندہ کو بند کروانے کی پاداش میں سی پی ایم کارکن کا قتل کئے جانے کی واردات یہاں منگلپاڑی سونکلا نامی علاقہ میں پیش آیا ہے ، مہلوک کی شناخت عبد العزیز کے بیٹے اور سی پی ایم کے کارکن ابوبکر صدیق کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق علاقہ میں غیر قانونی طور پر شراب کے کاروبار سے نوجوانوں میں شراب کی بری عادت کے چھٹکارہ کے لئے ایک مہم چلائی گئی تھی جس کے تحت علاقہ میں واقع کئی شراب کے غیر قانونی اڈوں کو بند کرایا گیا تھا اور ابوبکر صدیق اس شراب بندی کے لئے جاری اس مہم میں پیش پیہش رہا تھا ،لوگوں کا ماننا ہے کہ اسی کا انتقام لینے کے لئے اس کا بے رحمی سے قتل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق راتکے قریب گیارہ بجے چار افراد پر مشتمل ایک گروہ نے ابوبکر پرجان لیوا ہتھیاروں سے حملہ کر دیا ،اسی کے کچھ ہی دیر میں ابوبکر کی درد بھری چیخ و پکار سن کر لوگ بھی جمع ہو نے لگے ،لوگوں کو جمع ہوتا دیکھ ملزمین فرار ہوگئے ، خبروں کے مطابق حملہ کرنے والے ملزموں کی شناخت ، بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکن اشوت اور کارتک ان دونوں پر اس کا الزام عائد کیا گیا ، جس پر پولس نے فورا کارروائی کرتے ہوئے ان دوملزموں کو اب تک گرفتار کر لیا ہے پولس نے ملزمین کے ساتھ جائے واردات پر پہونچ کر ثبوتوں کو اکٹھا کر لیا ہے ، اس معاملہ میں پولس مزید چھان بین کر رہی ہے اور اس میں ملوث دیگر ملزمین کی بھی تلاش جاری ہے
Share this post
