منجیشور: 11؍اپریل2018 (فکروخبرنیوز)منجیشور اہم شاہراہ پر ایک ماروتی اومنی اور کار کے مابین پیش آئے تصادم میں تین افراد کے شدید زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ،حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت امتیازا اور امواس اور اومنی ڈرائیور حکیم کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق اومنی اور کار کے مابین پیش آئے خطرناک تصادم میں کار کا اگلاحصہ بری طرح تباہ ہو گیا جبکہ کار پر سوار تین افراد شدیدزذخمی ہوگئے ،زخمیوں میں سے اومنی ڈرائیور حکیم کو منگلور کے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر دو زخمیوں کو کمبلے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، معاملہ منجیشور پولس تھانہ میں درج کر لیا گیا ہے
Share this post
