منیپال : شاٹ سرکیوٹ سے لگی آگ کی زد میں کئی دکانیں (مزید خبریں)

عمارت کے مالک راویندرا نے فائربریگیڈ عملہ کو دیری سے پہنچنے کو نقصان کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ اگر وقت پر پہنچتے تو آگ پر پہلے ہی قابو پایا جاسکتا تھا۔ اڈپی فائر سرویس نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی سپلائی کا مین سوئچ بند نہ کرنے کی وجہ سے آگ پھیلتی چلی گئی اور اسی وجہ سے نقصان بہت زیادہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرافک کی وجہ سے ان کو پہنچنے میں تاخیر ہوئی اس کے باوجود وہ اطلاع ملنے کے بیس منٹ کے اندر جائے واردات پر پہنچ گئے تھے۔ علاقہ کے ایم ایل اے نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ 


برقی تار کے جھٹکے سے دو ہلاک

پتور 23؍ جون (فکروخبرنیوز) بجلی کھمبے سے لٹکتی برقی تار کی زد میں آنے سے دو افراد کی موت واقع ہونے کی واردات پتور کے اریاڈکے علاقے میں کل پیش آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت چندرا (31) اور کوشک (21) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ افراد جنگل سے لکڑیاں لانے کے دوران ایک بجلی کھمبے کے قریب سے گذررہے تھے کہ کھمبے سے لٹکتی بجلی تار کی زد میں آگئے ۔ قریبی ہوٹل میں موجود لوگوں نے فوری طور پر مدد کے لیے آگے بڑھے لیکن بجلی کا تار ہونے سے کسی نے متأثرہ افراد کو بچانے کی کوشش نہیں کی ۔ انہوں نے میسکام افسران کو اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے بجلی کا کنکشن منقطع کرنے کی بات کہی لیکن تب تک دونوں کی موت واقع ہوچکی تھی۔ جائے واردات پر پتور کے میسکام ایکزکٹیو چیف انجےئنر نے جائے ورادات کا معائنہ کیا ۔ محلوظ رہے اس حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق غریب خاندانوں سے تھااور دونوں قلی کاکام کیا کرتے تھے۔ 

Share this post

Loading...