منیپال 29؍ جولائی 32018(فکروخبرنیوز) ری ایکشن کلب 7ہیون بلڈنگ میں ایک شخض کا بری طرح دن دہاڑے قتل کیے جانے کی واردات آج یہاں پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت گروپرساد بھٹ (47) مقیم امباگلو پتو رکی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج دوپہر چار شر پسند ماروتی کار میں سوار ہوکر آئے اور تیز دھار ہتھیار سے اس پر حملہ کرکے فرار ہوگئے۔ متأثرہ شخص کو فوری طور پر منیپال اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اپنی آخری سانس لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے پیچھے تجارت کا معاملہ ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص ہتیندرا پرساد کا ہائی ماروٹھا نیوز پیپر کے سلسلہ میں ساتھ تھا۔ ہتیندرا کی موت کے بعد اس نے ستیا کے نام سے اپنی الگ تجارت شروع کردی جس میں اسے نقصان اٹھانا پڑا جس کے بعد وہ ری ایکشن کلب تجارت کے ساتھ جڑگیا۔ منیپال پولیس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔
Share this post
