اڈپی23 فروری 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) بلاری کے کوٹورو سے منگلورو جاررہی ایک نجی بس میں حادثاتی طور پر آگ لگنے سے بس مکمل طور پر خاکستر ہوگئی لیکن خوش قسمتی یہ رہی ہے کہ اس حادثہ میں جانی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاعات کے مطابق آج بدھ کی صبح منی پال میں ٹائگر سرکل کے قریب بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔ خوش قسمتی سے حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
بتایا جارہا ہے کہ درگامبا بس چند مسافروں کو اتارنے کے لیے منی پال پہنچی تھی۔ جیسے ہی مسافر اتر رہے تھے، بس میں آگ دیکھی گئی۔ فوری طور پر بس کے عملے نے تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے باہرنکالا۔
مقامی لوگوں کی طرف سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں اور اڈپی سے پہنچنے والی فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔
Share this post
