منیپال انڈسٹریل ایریا میں لگی آگ ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

manipal, fire, udupi

اُڈپی 17 اپریل2022(فکروخبرنیوز) اتوار 17 اپریل کی صبح یہاں کے قریب منی پال انڈسٹریل ایریا کے ویشٹیک انٹرپرائزز میں لگنے والی آگ میں لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

شبہ ہے کہ آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ ہے۔ آگ صبح کے اوقات میں دیکھی گئی اور موقع پر پہنچنے والے فائر سروس کے عملے نے صبح تک بجھانے کا کام جاری رکھا تاکہ اس پر قابو پایا جا سکے۔

آگ کے شعلے بہت بلند ہوئے اور پورا علاقہ دھویں کے بادل سے ڈھک گیا۔ آگ لگنے سے فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے کیونکہ آگ صبح کے وقت شروع ہوئی جب فیکٹری کے اندر کوئی موجود نہیں تھا۔

Share this post

Loading...