منگلور:شہر میں غیر قانونی ریت کانکنی کا مسئلہ پولس اور انتظامیہ کے لئے درد سر بنا ہوا ہے ، انتظامیہ کی سخت ہدایا ت کے باوجود غیر قانونی ریت کانکنی کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ، جہاں ایک طرف پولس اس پر روک لگانے کے لئے اقدامات کررہی ہے وہیں ریت مافیا نت نئے طریقوں سے اپنا دھندا جاری رکھے ہوئے ہیں ، منگلور پولس نے غیر قانونی ریت اسمگل کی کوشش کرنے والے دو افراد کو حراست میں لیتے ہوئے اسکے لئے استعمال کی جا رہی دو لاریاں بھی اپنی تحویل میں لے لی ہے ،پولس کے مطابق گرفتار شدگان کی شناخت کنکپا مقیم اڈپی ، گنیش مقیم کٹیپالا کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر پولس کی ایک ٹیم نے کدریمک جنکشن پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی ،جہاں بنا دستاوزیزات کے ریت منتقل کرنے پر پولس نے ریت سے بھری تین لاریوں کو ضبط کیا ہے اور ساتھ ہی دو افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے ،پنمبور پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے
Share this post
