دو ماہی گیر کشتیوں کے ساتھ پیش آئے حادثوں میں اکیس افراد کو بچالیا گیا

منگلورو 15/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز) کاپو او راچھلا سے تعلق رکھنے والی دو ماہی گیر کشتیوں کے ڈوبنے کے دو مختلف حادثات میں اکیس افراد کے بچالیے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بشیر داوؤد نامی شخص کی ملکیت والی ایس ایم فشیریس نامی کشتی جمعہ کے روز منگلور بندر گاہ سے ماہی گیری کے لیے نکلی۔ جب یہ کشتی کاپو کے قریب پہنچی تو اچانک کشتی میں پانی آنے لگا۔ اسی وقت پاس سے گذررہی ایک کشتی نے ایم ایس فیشیریس نامی کشتی پر سوار نو افراد کو بچالیا۔ منگلور ٹرول بوٹ یونین کوپیش کی گئی شکایت میں کشتی کے مالک نے کہا ہے کہ کشتی میں پانی آنے کی وجہ سے و ہ ڈوب گئی اور انہوں نے نقصان کا تخمینہ تقریباً تیس لاکھ روپئے بتایا ہے۔ 
دوسرا حادثہ میں کریا جوڑی نامی جو کشتی اشوک پتران کی ملکیت میں آتی ہے لہروں کی زد میں آنے سے اسے بھاری نقصان پہنچا اور اس کے بعد پانی اس کے اندر داخل ہوگیا جس کے بعد اس پر سوار بارہ ماہی گیروں کو بچالیا گیا۔ بوٹ کو کسی طرح ملپے بندر گاہ پر لائی گئی ہے۔  

Share this post

Loading...