واضح رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے کلڑ کا اور دیگر تعلقہ میں فر قہ وا رانہ ما حول پیدا ہوگیا تھا ،جس کی بنا پر اس کشید گی کو دور کر تے ہو ئے امن کی بحا لی کے لئے مختلف علا قوں میں کر فیو نا فذ کیا گیا لیکن دن بدن آس پاس کے علا قوں میں آپسی انتشار میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ،اور لو گوں کے درمیان کشید گی بڑھتے جا رہی ہے ،آپسی انتشار کے اس سیلاب پر روک لگا نے اور فر قہ وارا نہ ما حول کو دوستانہ ما حول میں تبدیل کر نے کے لئے کر فیو کا دا ئرہ وسیع کر تے ہو ئے مینگلور تک اس کی تو سیع کر دی گئی ہے ،جب کہ اس سے قبل ڈاکٹر جگدیش نے کئی دنوں سے جا ری تنا زعہ کے پیش نظر کئی تعلقوں میں کر فیو کی تو سیع کر دی تھی مگر اسی دوران پھر ایک نا خو شگوار وا قعہ پیش آیا کہ ایس ڈی پی آئی کے لیڈر اشرف کا قتل کیا گیا، اس قتل کی واردات کے منظر عام پر آنے کے بعد کشیدگی مزید بڑھ گئی ، اس کے بعد کرفیو کے دائرہ وسیع کرنے فیصلہ کرتے ہوئے منگلور بھی کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔
Share this post
