منگلورو 25/ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) یہاں انٹرنیشنل ایرپورٹ کی پارکنگ کے نزیک سیاہ رنگ کی بیگ نے کی موجود گی نے سبھوں کو پریشانی میں ڈال دیا تھا۔ سری لنکا میں حال ہی میں پیش آئے بم دھماکوں کے بعد لوگ اس سے قریب جان سے کتراتے رہے۔ افسران کی پریشانیوں سے اس بیگ میں مزید پریشانی سے دوچار کیا اور یہ بیگ دوپہر سوا بارہ بجے کے قریب دیکھی گئی۔
اطلاعات کے مطابق قریب پینتالیس منٹ بعد سیکوریٹی عملہ حرکت میں آگیا اور ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے بیگ کی تلاشی لی گئی۔ جس کے بعد بیگ ایرپورٹ کے اندر لے جائی گئی۔
اس بات کا ابھی خلاصہ نہیں ہوپایا کہ آیا بیگ کسی نے ایرپورٹ میں چھوڑ دی گئی تھی یافلائٹ کا وقت ہونے کی وجہ سے وہ اپنے ساتھ اندر لے جانا ہی بھول گیا ہو۔
Share this post
