مو صولہ اطلاعات کے مطابق سرکاری افسر بسوراج کے تعلق سے یہ خبریں گردش کر نے لگی کہ وہ لو گوں سے کام جلد سے جلد پورا کر نے کی بات کہتے ہو ئے زائد رقم وصول کر تا ہے ،جس کی بنا پر انسداد بدعنوانی سے وابستہ آفسر ان نے کارروائی کر تے ہو ئے بسوراج کو رنگے ہا تھوں گرفتار کر لیا ، اس پر الزام تھا کہ اس نے بلرام نامی شخص کو ملازمت دلوانے کا وعدہ کرنے پر پانچ ہزار روپئے کا مطالبہ کر رہا تھا ،واضح رہے کہ یہ واقعہ 2010 ستمبر میں پیش آیا تھا ، جس پر کارروا ئی کر تے ہو ئے آج ضلع مجسٹریٹ نے ایک سال قید کی سزا کے ساتھ ساتھ دس ہزار رو پئے جر مانہ عائد کیا ہے ۔
Share this post
