منگلور بس اڈہ کے قریب کارپوریشن بینک میں لگی آگ ، لاکھوں کا نقصان

کاپو:06فروری2019(فکروخبرنیوز) یہاں منگلور بس اڈےکے قریب واقع کورپوریشن بینک میں آگ لگ گئی جس سے وہاں موجود کئی قیمتی اشیاء جل کر خاکستر ہو گئے ، حادثہ منگل کی شب پیش آیا،
تفصیلات کے مطابق منگلور بس اڈے کے قریب قومی شاہراہ 6ے پر واقع کورپوریشن بینک کی برانچ میں منگل کی شام اچانک آگ لگ گئی-  مقامی لوگوں نے پولس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہونچ کر آگ پر قابو پالیا ،

فائر حکامکے مطابق بینک کا فرنیچر سمیت ملازموں کے کئی کمپوٹر جل کر خاک ہو گئے ،البتہ دستاویزات اور اہم ریکارڈ محفوظ رہے،شارٹ سرکٹ کی وجہ سے حادثہ پیش آنے کی بات کہی جا رہی ہے

 

 

Share this post

Loading...