اس ریلی میں ریاست کے بی جے پی صدر یڈیورپا ،شوبھا کرندلاجے ، ایم پی نلین کمار کتیل اور دیگر لیڈران نے شرکت کی ،پولس کے اعداد و شمار کے مطابق اس ریلی کے دوران 850احتجاجیوں کو حراست میں لیا گیا،ان کے گروہ کو ایک ساتھ جمع ہونے سے روکنے کی خاطر پولس نے ہمپنکٹا پر بیراکیٹ نصب کئے تھے ،حالات بے قابو ہونے کے خدشہ کی وجہ سے امبیڈکر سرکل پر پولس کی ایک ہزار کا عملہ تعینات کیا گیا تھا ، جس کے بعد احتجاجی ڈی سی کے دفتر کے باہر نعرے لگانے لگے ،لیکن پولس صورتحال پر قابوپانے میں کامیاب ہو گئی،اس موقع پر پولس نے کئی افراد گرفتار کر لیا ،اس موقع پر احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر پرتاب سنہا نے کہا کہ ساحلی علاقہ امن کے لئے پہچانا جا تاتھا،لیکن راماناتھ رائے کے آنے کے بعد یہ علاقہ جنگ کے میدان میں تبدیل ہو گیا ہے ،وہ اس امن کے ماحول میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہاہے ،اور منگلور میں پیدا ہونے والے حالات کیلئے یہی ذمہ دار ہے ،اور وزیر اعلی سدارامیا بھی اسی نقش قدم پر ہے ،اگلے انتخابات میں اسے بی جے پی سبق سکھائی گی ،مزید کہا کہ ان کااحتجاج اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی اور کے ایف ڈی پر پابندی نہیں لگائی جاتی۔
Share this post
