پولس کے بیان کے مطابق نویدتا اس کالج میں فرسٹ پری یونیورسٹی کورس میں داخلہ لے کر ہاسٹل میں رہ رہی تھی، وہ بنگلور کے ایک ریٹائرڈ لائبریین کی بیٹی تھی ۔ اس کی موت کے بعد اس کے والدین کو اس بات کی اطلاع دی گئی ہے۔ پولس نے طلباء اور اُستادوں کا بیان ریکارڈ کرکے کیس درج کرلیا ہے ۔
میسور سنٹرل جیل سے 53عمر قید سزایافتہ قیدیوں کو رہائی دی گئی
میسور 19ستمبر (فکروخبرنیوز ) میسور جیل اڈیوائزی انتظامیہ نے یہاں ۵۳ اُن قیدیوں کو جن کا سلوک جیل انتظامیہ اور گارڈز سے اچھا تھا ان کے رہائی کا اعلان کرتے ہوئے ،ا ن کورہا کردیا گیا ہے ،ا طلاع کے مطابق ان کی رہائی کے اعزاز میں کل شام ایک تقریب کا ابھی انعقاد کیا گیا تھا، اسی طرح جملہ 59قیدیوں کے نام تھے جس میں ۵۳ میسور سنٹرل جیل سے تین بنگلور سینٹرل جیل سے رہا کئے گئے جب کہ بقیہ تین قیدیوں پر سوچ بچھار جاری ہے ۔ رہا کئے جانے والے قیدیوں کو رہائی سرٹیفیکٹ جاری کردئے گئے ہیں، بتایاجارہاہے کہ پورے ریاست میں جملہ 252قیدیوں کو رہائی ملی ہے ۔
گنیش مورتی لے جارہی ٹرک کے ٹکراؤ سے 18سالہ نوجوان ہلاک
اُڈپی :19ستمبر (فکروخبرنیوز ) گنیش مورتی لے جارہی ایک ٹرک کے ٹکراؤ کی وجہ سے ایک 18سالہ نوجوان کے ہلاک ہونے کا حادثہ پیش آیا ہے ۔ جب کہ اسی حادثے میں ایک اور شخص کے زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے ، رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ہیبری پولس اسٹیشن کارکلا تعلقہ میں پیش آیا ہے۔ مہلوک لڑکے کی شناخت ابھیجیت (18) مقیم موڈبدری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ ہیبری پولس کے بیان کے مطابق گنیش لے جارہی ایک ٹرک کا بریک فیل ہوگیا۔ابھی جیت سامنے بیڈ بجارہا تھا جس کی وجہ سے اس ٹرک کے زد میں آگیا۔ زخمی شخص کی شناخت ایچ بوگو کو کستوربا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پولس نے ڈرائیور بھوجنگا شیٹی کو گرفتار کرلیا ہے ۔
Share this post
