تلاشی کے دوران غیر قانونی درآمد پر یہ سونا ضبط کرلیا گیا ہے۔ پوپکورن مشین ، کار اسٹیرو اور ڈیجیٹیل اسٹیمر میں سونا چھپا یا گیا تھا ۔ مسافر ملزمین کی شناخت کیرلا،کمبلا کے مقیم عبدالنثار اور اس کی بیوی فوزیہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کل صبح ایر انڈیا ایکسپریس کے ذریعہ دبئی سے منگلور پہنچے تھے ، پانچ سالہ بچہ بھی ان کے ہمراہ تھا ، دونوں مسافروں کو گرفتار کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔ منگلور ایر پورٹ پر اسمگلنگ کرتے ہوئے کئی مسافروں کو حراست میں لیا جایا چکا ہے لیکن اس کے باجود گولڈ اسمگلنگ کا معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ۔
Share this post
