منگلورو 22؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) نیشنل انویسٹی گیٹ ایجنسی ( این آئی اے ) کی جانب سے جاری موسٹ وانٹینڈ لسٹ میں منگلور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا نام شامل بتایاجارہا ہے جو اب تک روپوش ہے۔ ملزم کی شناخت جیاپرکاش عرف انّا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مختلف ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ملزم گوا بم دھماکہ مالیگاوں بلاسٹ سمیت پنسارے قتل معاملہ کا بھی ملزم ہے ۔ جس کا پتہ کچھ اس طرح دیا گیاہے۔ ہاؤس نمبر 2-116، بالتھلا ہاؤس ، نوجی بالتھلا تعلق پتور ہے۔ یہ سناسن سنستھا کا کارکن بھی ہے۔ این آئی اے نے گوا بم بلاسٹ کے ملزمین پروین لمر اور ردرا پاٹل کے ساتھ اس جیاپرکاش کانام بھی شامل کرلیا ہے۔ این آئی اے کی جانب سے موسٹ وارنٹیڈ لسٹ جاری کرنے کے بعد ایمگریشن افسران بھی ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ یہ ملک چھوڑ کر بھاگ نہ جائیں۔
Share this post
