کاسرگوڈ17؍جنوری2021(فکروخبرنیوز) منگلورو سے تروندنا پورم جانے والی ٹرین میں آج صبح قریب پاؤنے آٹھ بجے اچانک لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق جب ٹرین ورکلا نامی مقام پر پہنچی تو مسافروں نے دیکھا کہ گوڈس ڈبہ سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ فوری طور پر مسافروں نے زنجیر کھینچ کر ٹرین روک لی۔ حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ فائر بریگیڈ اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ ٹرین پر سوار جملہ مسافر محفوظ بتائے جارہے ہیں۔
Share this post
