منگلورو 16/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز) کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے کارکنان نے آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کی حمایت میں جیوتی اور بالماٹا سرکل پر ٹرافک جام کرکے اپنے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا۔ احتجاجیوں نے راستہ روک کر جب نعرہ بازی کی تو پولیس نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ مجبوراً پولیس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے کر احتجاج ختم کردیا۔ احتجاجیوں نے دہلی پولیس اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور دہلی پولیس کے اس فعل کو غیر ذمہ دارانہ اور غیر آئینی قرار دیا۔ قریب 38احتجاجیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملہ درج کرلیے جانے کے بعد مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Share this post
