ہائی وولٹیج بجلی کے تار چھوجانے سے ایک ہلاک ، 8زخمی

منگلور :18؍جولائی2018(فکروخبرنیوز) مرور میں محکمہ میسکوم کی لاپرواہی سے ایک شخص کی موت واقع ہونے سمیت آٹھ لوگوں کے زخمی ہونے کا معاملہ آج بدھ کے روز پیش آیا ہے ، مہلوک کی شناخت گنیش کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، بتایا جا رہاہے کہ محکمہ میسکوم کے تیرہ ملازمین ایک بجلی کا کھمبہ تبدیل کرنے کا کام انجام دے رہے تھے کہ اسی دوران قریب ہی ایک ہائی وولٹیج بجلی کے تار کی زد میں آگئے ،لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ میسکام کی لاپرواہی اس حادثہ کا سبب بنی ان کا کہنا ہے کہ میسکوم عملہ نے کام سے قبل بجلی کے کنکشن نہیں کاٹا تھا جس کی وجہ سے تمام ملازمین اس کی زد میں آگئے، باجپے پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے

Share this post

Loading...