منگلور: 23؍جولائی2018(فکروخبرنیوز)منگلور کے ییاڈی علاقہ میں ایک بائیک اور کار کے مابین پیش آئے تصادم میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ، زخمیوں کی شناخت سریش بنڈھاری (55)ریکھا دیا بھنڈاری (35) اور موسی کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، عینی شاہدین کے مطابق بائیک سوار موسی نامی شخص اوورٹیک کے چکر میں مخالف سمت سے آرہی ایک ماروتی800 سے جاٹکرایا ،اس حادثہ میں بائیک اور کار کا ایک دروازہ بری طرح تباہ ہوگیا ،اور اور کار پر سوار دونوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں ،جبکہ موسی بھی حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا ہے اس کے پیر اور پیٹھ بری طرح زخمی ہوگئے ہیں ، جبکہ ہیلمیٹ پہننے کی وجہ سے اس کے سر پر کوئی جان لیوا زخموں سے محفوظ رہا ،زخمیوں کو مقامی لوگوں نے فوری طورپر اے جے اسپتال منتقل کیا ہے حادثہ کے بعد مقامی لوگوں میں کافی غصہ دیکھنے کو ملا ،مقامی لوگوں نے حادثہ کا ذمہ دار انتظامیہ کو ٹہراتے ہوئے کہا کہ راستوں پر اسپیڈ بیکر کا نہ ہونا حادثات کا سبب بن رہا ہے ،ساتھ ہی انہوں نے انتظامیہ کوخبردار کیا ہے کہ اگر ہفتہ بھر میں اسپیڈ بریکر لگانے کے لئے کارروائی نہیں کی گئی تو وہ اس راستہ سے جانے والی وی ائی پی سواریوں کو گزرنے نہیں دیں گے
Share this post
