منگلور : مسلم نوجوان کو جان سے مارنے کی کوشش ، نوجوان زخمی (مز ید اہم ترین ساحلی خبریں)

اس دوران گشت لگارہی پولیس کی کار موقعۂ واردات پر پہنچی اور حملہ آوروں کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک مقامی شخص جس کی شناخت فیروز کی حیثیت سے کرلی گئی اس واردات کا عینی شاہد ہے۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ 25مارچ کو ضمانت پر رہا ہونے والے موگاویرا پٹنا اور رامتھ مقیم الال کا اس واردات کے پیچھے ہاتھ ہے جن کو پولیس نے ابراہیم نفسان پر جان لیوا حملہ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ منگلور سٹی پولیس کمشنر ایم چندرا شیکھر ، ڈی سی پی شنتاراجو اور سنجیو پاٹل ، اے سی پی شراوتی نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

چلتی ٹرین کے سامنے کود کر انجینئرنگ کے طالب علم کی خودکشی 

منگلور 27؍مارچ 2017(فکروخبرنیوز) چلتی ٹرین کے سامنے کود کر ایک انجینئرنگ کے طالب علم کے خودکشی کرلیے جانے کی واردات تھوکوٹو کے قریب کولیا میں پیش آئی ہے۔ مہلوک نوجوان کی شناخت نشان کمار (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ سنیچر سے لاپتہ تھا اور اہلِ خانہ کو اس کو تلاش کررہے تھے۔ مقامی افراد نے جب ریلوے پٹری پر ایک نوجوان کی لاش دیکھی تو انہوں نے ریلوے پولیس کو اتوار کی صبح اطلاع کردی جنہوں نے موقعۂ واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ نشان کے بٹوے سے ڈیتھ نوٹ ملا ہے جس میں اس نے خودکو موت کا ذمہ دار ٹہرایا ہے۔ 

Share this post

Loading...