منگلورو 19/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز/ذرائع) ضلع جنوبی کنیرا سے ایک افسوسنا ک اطلاع موصول ہوئی ہے جہاں کورونا وائر س سے پہلی موت واقع ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق وینلاک اسپتال میں داخل پچاس سالہ خاتون کو سانس لینے میں شدید دشواری تھی اور آج اتوار کے روز اس نے اپنی آخری سانس لی۔ خاتون کا تعلق بنٹوال سے بتایا جارہا ہے۔
خاتون کو کل صبح سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد اسے کورونا کے شبہ میں اسے وینلاک اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسے آئی یو سی میں داخل کیا گیا ہے۔ فوری طور پر خاتون کے سمپل حاصل کیے گئے اور اسے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ آج صبح اس کی حالت بہت ہی خراب ہوگئی ہے اور اس نے اسپتال ہی میں اپنی آخری سانس لی۔ دوپہر میں جانچ کی رپورٹ سامنے آئی جس میں خاتون کو کورونا مرض ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ خاتون کے گھر والوں کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون 16مارچ کو دبئی سے لوٹی تھی۔
Share this post
