منگلورو 06؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) منگلورو شہر کا رقبہ چھوٹا رہنے کی وجہ سے یہاں پارکنگ سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ جگہ جگہ ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے سڑکوں پر جام لگنا اور دیگر سواریوں کے لیے پریشانیاں کھڑی ہونا عام سی بات ہوگئی تھی ۔ فٹ پاتھ پر سواریاں پارک کرنے سے پیدل چلنے والوں کو مزید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ ان حالات سے نمٹنے کے لیے منگلور وپولیس کمشنریٹ نے ماہِ مارچ میں ایک مہم چلائی۔ اس مہم کے تحت نو پارکنگ جگہوں پر کھڑی گاڑیوں کے مالکان پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔ اطلاعات کے طابق مارچ میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کے جملہ 910معاملات درج کیے گئے تھے اور بطورِ جرمانہ کے 7,09,900روپئے وصول کیے گئے ۔
Share this post
