منگلورو:  دبئی سے آنے والے کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کو وینلاک اسپتال میں داخل کیا گیا

پتور 19/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز)  ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش نے کہا ہے کہ دبئی سے آنے والے کوویڈ۔19کے مشتبہ مریض کو وینلاک اسپتال میں داخل کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 7مارچ کووٹال کا مقیم ایک شخص منگلورو پہنچا۔ جمعرات کی رات بخار کی وجہ سے اسے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن اس نے اپنے سفری کی کوئی تفصیلات بیان نہیں کی۔ اسپتال کے عملہ نے مریض کے گھروالوں سے اس کے متعلق پوچھا تو انہو ں نے بتایا کہ یہ حال ہی میں دبئی سے لوٹا ہے۔ اسے بتایا گیا کہ وہ ضلع اسپتال میں اپنا علاج کرائے جس کے بعد ایمبولنس منگائی گئی اور اسے فوری طور پر ضلع اسپتال منتقل کیا گیا ہے لیکن بعض ذرائع سے موصولہ خبروں کے مطابق پہلے اسے وٹال اسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مریض کے جانچ کا عمل جاری ہے۔ 
    بدھ کے روز 632افرادکو ضلع میں اسکریننگ کے مراحل سے گذارا یا۔ اب تک 689  افراد کو گھروں میں ہی رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ آٹھ افراد نے یہ عمل مکمل کرلیا ہے۔ جانچ کے لیے بھیجے گئے چودہ افراد کے بارے میں روپورٹ منفی آئی ہے۔ 
    انہو ں نے مزید بتایا کہ بیرون سے آنے والے افراد کا سمپل ان کے گھروں میں پہنچ کر لیا جارہا ہے اور عوام کے درمیان بیداری بھی پیدا کی جارہی ہے۔ 

Share this post

Loading...