منگلو رو 24؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) کڑک اور گرج کے ساتھ جنوبی کنیرا کے مختلف علاقوں سمیت اڈپی میں بھی کل رات موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ۔ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کی بھی اطلاعات کے موصول ہوئیں ہیں۔ تمل ناڈو میں گجا طوفان کے بعد سے ہی ریاست کے ساحلی علاقوں کے موسم بھی تبدیلی آئی ہے اور موسم ابرآلود رہنے لگا ہے۔ شہر میں تقریباً رات ساڑھے آٹھ بجے موسلا دھار بارش ہوئی ، ضلع اڈپی میں کڑک اور گرج کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ، کنداپور تعلقہ کے کچھ علاقوں اور برہماور بھی اچھی بارش ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ منیپال اور کارکلا میں بھی کل رات موسلادھار بارش کی خبریں موصول ہوئیں ۔ سلیا، پتور ، اپنا انگڈی، سبرامنیا، بنٹوال، بیلتنگڈی ، دھرمستھلا سمیت کاسرگوڈ کے کچھ علاقوں میں بھی ریکارڈ توڑ بارش ہوئی۔
Share this post
