منگلورو 28/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز) منگلورو میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرے میں ہوئی فائرنگ کرنے والے افسران کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکوریٹی مزید بڑھادی گئی ہے اور حالات پر پولیس کی گہری نظر ہے۔ وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا نے سی آئی ڈی تحقیقات کرائے جانے کے احکامات جاری کرنے کے بعد سی آئی ڈی بھی حرکت میں آگئی ہے۔ سی آئی ڈی ایس پی راہل کمار شہاپراوڈ نے منگلور و پہنچ کر معاملہ کے تعلق سے معلومات حاصل کیں۔ اس کے علاوہ سی آئی ڈی کی ایک ٹیم بھی منگلورو پہنچ کر تحقیقات کررہی ہے۔ جائے واردات پر بھی مذکورہ ٹیم نے پہنچ کر اہم معلومات حاصل کیں تووہیں تشدد بھڑکنے والے مقامات پر بھی ٹیم نے جاکر معائنہ کیا۔ معاملہ کب تک سلجھتا ہے یہ تو تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔
Share this post
