منگلورو 08/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز) سی اے اے کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے دکانوں میں پمپفلٹ تقسیم کرنے والے بی جے پی کے کارکنان کو اس وقت ہزیمت اٹھانی پڑی جب دکانداروں سمیت دیگر لوگوں نے بھی ”واپس جاؤ، واپس جاؤ“ کے نعرے لگانے شروع کردئیے۔ اطلاعات کے مطابق بی جے پی کے ضلعی نائب صدر چندر ہاس الال اور سابق منگلور کے اسمبلی حلقہ کے بی جے پی صدر سنتوش کمار بولیار سی اے اے کی حمایت میں مختلف دکانوں میں پمپفلٹ تقسیم کررہے تھے۔ جیسے ہی بی جے پی کے کارکنان اسمارٹ سٹی کامپلیکس میں داخل ہوئے تو دکانداروں نے آگے بڑھنے سے روک دیا۔ دکانداروں نے اس کی رد عمل کے طور پر سی اے اے کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے ”واپس جاؤ، واپس جاؤ“ کے نعرے بھی لگائے۔ دونوں گروہوں کے درمیان کچھ دیر کے لیے سخت بحث ہوئی۔ بعد میں الال سے پہنچی پولیس نے حالات قابو میں کرلیے اور دونوں گروہوں کو الگ کردیا۔
Share this post
