منگلورو ایرپورٹ پر سونا اسمگل کی کوشش ناکام ، ساڑھے پانچ لاکھ روپئے سے زائد مالیت کا سونا ضبط

منگلورو13 ستمبر2021 )فکروخبرنیوز/ذرائع) منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم افسران کی جانب سے سو نا اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنائی جاتی ہیں جس کی خبریں اخباروں میں بھی آتی ہیں لیکن اس کے باوجود یہاں پہنچنے والے بعض مسافر اس کی پرواہ کیے بغیر سونا اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اتوار 12 ستمبر کو دبئی سے آنے والے ایک مسافر کی جانب سے سونے کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

ملزم مسافر اتوار کی صبح دبئی سے آنے والی اسپائس جیٹ کے ذریعہ منگلورو پہنچا تھا۔ مسافر کے پاس سے 116.400 گرام سونا ضبط کیا گیا ہے جس کی قیمت 5,58,720 روپے ہے۔

کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے مسافر کے خلاف معاملہ درج کیا۔

Share this post

Loading...