منگلورو04؍مارچ 2019(فکروخبر نیوز) پولیس کمشنر کے عہدے پر آتے ہی سندیپ پاٹل نے ٹرافک میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے آج صبح ٹویٹ کرتے ہوئے اس کے احکامات جاری کیے۔ ان کی ٹویٹ سے پتہ چل رہا کہ لال بتی جلنے کے دوران زیبرا کراسنگ پر گاڑیاں کھڑی کرنا اب جرم ہوگا اور اس طرح کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ خبروں کے مطابق شہر میں اکثر یہ بات دیکھنے میں آرہی ہے کہ لال بتی جلنے کے دوران زیبرا کراسنگ پر گاڑیاں کھڑی کرنے سے پیدل چلنے والوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرناپڑرہا تھا اور وہ مشکل سے سڑک پار کرپارہے تھے۔ اس سے زیادہ خواتین اور عمر رسیدہ افراد کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ آخری رات ننتور ، کے پی ٹی اور دیگر کئی علاقوں میں زیبرا کراسنگ پر پینٹنگ کا کام جاری تھا۔ عوام نے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔
Share this post
