منگلور : وینلاک اسپتال میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک شخص فوت ، اہلِ خانہ نے افسران پر لاپرواہی کا لگایا الزام

منگلورو 8 مارچ2021(فکروخبرنیوز) یہاں کے سرکاری وینلاک اسپتال میں ایک کارکن بجلی کاجھٹکا لگنےسے فوت ہوگیا ہے جس کی شناخت انیش سوورنا (20) ولد بھگوان ساکن کوٹیکر بیری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انیش کینٹین میں زمین پوچھنے کی تیاری میں تھا۔ 

بتایا جارہاہے کہ انیش شہر میں کرناٹک پولی ٹیکنک میں ڈپلومہ کا طالب علم بھی تھا۔

 اہل خانہ نے انیش کی ہلاکت کے لئے اہلکاروں کی غفلت کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کینٹین کی عمارت میں گندگی ہے اور نوجوان سرکاری بے حسی کا شکار ہوچکا ہے۔

Share this post

Loading...