منگلور یونیورسٹی کے بیت الخلاء میں خفیہ موبائیل کیمرہ نصب کرنے والا طالب علم گرفتار

واضح رہے کہ منگلور یونیورسٹی میں خواتین کے بیت الخلاء سے موبائیل کیمرہ برآمد کئے جانے کے بعد1ستمبر کوناجی پولس تھانہ میں رپورٹ درج کی گئی تھی ،جس کے بعد مجرم کو دھر دبوچنے کیلئے ڈی سی پی کرائم ڈاکٹر سنجیو پاٹل کی قیادت میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی ،اور14 ستمبر کو پولس اس واردات کو انجام دینے والے مجرم تک پہونچنے میں کامیاب ہوگئی 


سڑک حادثہ میں آٹو ڈرائیور جان بحق

کاسرگوڈ :14ستمبر (فکروخبرنیوز )تیزرفتار ایمبولنس اور آٹو کے مابین تصادم میں آٹو رکشہ ڈرائیور کی موت واقع ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ،یہ حادثہ کاسرگوڈ میں سلّی پڈی نامی علاقہ میں پیش آیا ، مہلوک کی شناخت ڈیلی گاؤں کے رہنے والے عبدالنصیر کی حیثیت سے کی گئی ہے ،موصولہ اطلاعات کے مطابق عبد النصیر منگلور ہسپتال میں زیر علاج اپنی بیٹی کے پاس سے لوٹ رہا تھا کہ راستے میں ہی ایک تیز رفتار آٹو نے اسے ٹکر ماردی ،جس کے بعد زخمی ڈرائیور کو ہسپتال بھرتی کیا گیا مگر اسے بچایا نہیں جاسکا، بتایاجا رہا ہے کہ ایمبولینس دو زخمی افراد کو لیکر منگلور ہسپتال جا رہی تھی ، اس حادثہ کے بعد ایمبولینس پر موجود مریضوں کو ایک دوسری ایمبولنس کے ذریعہ ہوسپٹل پہونچایا گیا کاسرگوڈ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے 

Share this post

Loading...