منگلورو 04؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) جنوبی کنیرا کے مختلف علاقوں میں کل رات سے کڑک اور گرج کے ساتھ بارش ہورہی ہے۔بجلی گرنے سے کئی علاقوں میں نقصان ہونے کی خبریں بھی موصول ہوئی ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے جاری شدید گرمی سے لوگوں نے راحت محسوس کی لیکن بارش کی کثرت کی وجہ سے گھروں سے نکلنا بھی دشوار ہوگیا ہے۔بنٹوال ، پتور ، دھرمستھلا ، وٹلا ، سلیا ، بیلتنگڈی اور یگر علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا۔ بجلی گرنے سے ومنجور ، گور پور ، ایڈاپاؤ ، پولالی ، کپادیوا وغیرہ میں بھی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں اور کئی علاقوں میں نقصانات کی بھی خبریں ہیں۔ بنٹوال تعلقہ میں بھاری بارش سے چند گھر اور ایک اسکول کو نقصان پہنچا ہے۔ تحصیلدار پراندرا ہیگڈے کے مطابق اب تک علاقہ میں ایک لاکھ بیس ہزار کا نقصان ہوا ہے۔ ضلع اڈپی سے بھی موسلادھار بارش کی خبریں موصول ہوئے ہیں۔ کارکلا میں بھی تیز بارش ہوئی ہے اور کنداپور، برہماور اور آس پاس کے علاقوں میں بارش کی خبریں ہیں۔کئی علاقوں میں درخت گرنے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ اڈپی بس اڈے کے قریب درخت سے گرنے سے شہر کے بعض علاقوں میں بجلی نہیں ہے۔ بارش کے بعد کسانوں کے چہرے پر خوشی کے آثار نظرآرہے ہیں۔ دھان کی فصل کے لیے شروع سے آخر تک بارش کی ضرورت ہوتی ہے۔ امسال دھان کی فصل بوتے وقت بارش تھی لیکن اس کے بعد بارش نہ ہونے سے کسان پریشان ہوگئے تھے۔
Share this post
