عوام کا ماننا ہے اس اہم شاہراہ پر اکثر بس گذرتے ہیں جس میں زائد افراد سوار کرنے کے باوجود بھی تیز رفتاری کے ساتھ چلائے جاتے ہیں جو کبھی بھی حادثہ کا شکار ہوسکتی ہے۔
چھٹیاں گذارنے منگلور پہنچنے والا شخص پراسرار طور پر لاپتہ
منگلور 21؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) سعودی عربیہ میں ملازمت کررہا شخص اپنی چھٹیاں گذارنے منگلور پہنچنے کے کچھ ہی دن بعد پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ لاپتہ ہوئے بارہ روز کے بعد بھی اس کے اہلِ خانہ ، رشتہ داروں اور اس کے دوستوں کو کہیں اس کا پتہ نہیں چل پایاہے ، منگلور پولیس بھی اس کا پتہ لگانے میں اب تک ناکام ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق وہ کیرلا سے منگلور پہنچنے کے لیے بذریعہ ٹرین روانہ ہوا تھا لیکن اس کے منگلو رپہنچنے کی کوئی خبر موصول نہیں ہے ۔ اہلِ خانہ اور پولیس کشمکش میں ہیں کہ شرپسندوں نے اس کا اغوا کیا ہے یا پھر وہ کسی کو بتائے بغیر کہیں چلاگیا ہے۔ گمشدہ ہونے والے شخص کی شناخت ابوبکر (48) مقیم پڈوبدری ، اڈپی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عربیہ کے صدر مقام ریاض کے السودھان ہائپر مارکیٹ میں سوپر وائزر کی ملازمت کرنے والا مذکورہ شخص اپنی بیوی او ربچو ں کے ساتھ گذشتہ مہینے اپنی چھٹیاں گذارنے منگلور آیا ہوا تھا۔ دراصل یہ پڈوبدری کا مقیم ہے لیکن اب یہ منگلور کے جوکٹے میں رہائش پذیر ہے۔ ذرائع کے مطابق اب کی مرتبہ یہ عیدالأضحی اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گذارنا چاہتا ہے اور ٹکٹ کی تاریخ میں ردو بدل کے لیے وہ 10ستمبرکو منگلورشہر گیاجہاں سے اس نے قریب دوپہر دو بجے اپنی بیوی کو فون کرکے اطلاع دی کہ وہ اپنی ماں اور دیگر رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے پڈوبدری جارہا ہے۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ اس کے بعد نہ تو پڈوبدری اپنی ماں کے گھر پہنچا اور نہ منگلور کو واپس ہوا۔ اس کے بعد سے اس سے رابطہ نہیں ہوپارہا ہے۔ اس کے بہنوئی اسماعیل نے پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے ۔ سرحد کے سیکوریٹی فورسس کے انسپکٹر پی اے محی الدین جو کہ گمشدہ ہونے والے شخص کا رشتہ دار ہے اس نے منگلور پولیس کمشنر ایم چندرا شیکھر سے درخواست کی ہے کہ ابوبکر کے گمشدگی معاملہ کو ذاتی معاملہ سمجھتے ہوئے تحقیقات کرے اور کسی طرح ابوبکر کا پتہ لگائے۔ گھر والے بھی ابوبکر کے اچانک گمشدہ ہونے سے پریشان ہیں اور لوگوں سے ابوبکرکا پتہ لگانے میں تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔
Share this post
