منگلور : تیز رفتار لاری راہگیر طالب علم سے ٹکراگئی:بچہ ہلاک

طالبِ علم کے ہلاکت کا سبب بننے والی لاری کو توڑپھوڑ کر پوری طرح نقصان پہنچادیا گیا ۔ مہلوک بچے کی شناخت پہلی جماعت کا طالبِ علم روہت کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہاہے کہ روہت کی والدہ اسکول ٹیمپو پر بٹھانے کے لیے اپنے تینوں بچوں کے ساتھ آرہی تھی کہ آگے آگے چل رہے روہت سے لاری ٹکراگئی تھی، جب کہ دو بچے اپنی ماں کا ہاتھ تھامے ہوئے تھے۔ مشتعل عوام کا غم و غصہ دیکھ کر پولس موقع واردات پر پہنچ کر تسلی دی اور ٹرافک نظام کو بہتر بنانے اور حادثات پر قابو پانے کے لیے بہتر لائحہ عمل تیار کرنے کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پر عوام نے اسپیڈ بریکر اور پولس افسران کو تعینات کئے جانے کی ضد لے کر بیٹھ گئے، موقع واردات پر پہنچے تحصیلدار نے یقین دلایا کہ ایک ہفتے کے اندر اسپیڈ بریکر تعمیر کئے جائیں گے اور پولس نے یقین دلایا کہ پولس افسران کو تعینات کیا جائے گا۔ ڈی سی پی کے وی جگدیش تحصیلدار منجوناتھ سمیت کئی پولس افسران موجود تھے۔

Share this post

Loading...