منگلورو 28/ دسمبر 2019(فکروخبرنیوز) منگلورو میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہوئے پرتشدد مظاہروں میں کل ملاکر 24معاملات درج کیے گئے ہیں۔ ویڈیو فوٹیج، سی سی ٹی وی فوٹیج اور تصاویر کے کے ذریعہ سے تشدد میں ملوث افراد کی شناخت کیے جانے کی بات بھی کہی جارہی ہے۔ اب تک منگلورو پولیس نے 12افراد کوگرفتار کیا ہے۔اس سے قبل جمعرات کے روز آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع پولیس کمشنر ڈاکٹر پی ایس ہرشا نے دی ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت فیاض، باشا قلندر، نصیر الدین اور محمد فاروق کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ان چاروں کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان کے سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ ویڈیو فوٹیج اور تصاویر سے کافی مدد مل رہی ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں افسران کی کئی ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ سو سے زائد افراد پتھراؤ اور تشدد میں ملوث ہیں جن کی شناخت کرکے گرفتار کرنے کے لیے جال بچھادیا گیا ہے۔
Share this post
